• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے امریکی وفد کی آمد پر ڈراما رچایا، فیصل واوڈا

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ʼʼنیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھʼʼ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ بھارت نے امریکی وفد کی آمد پر ڈراما رچایا ،ماہر آبی امور ڈاکٹر حسن عباس نے کہا کہ پاکستان کے پاس دو اچھے آپشن ہیں ایک فزیکل حملے کا آپشن ہے اور دوسرا پاکستان قانونی طور پر حملہ کرسکتا ہے جو عالمی عدالتوں میں ہوگا،میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز اور اسد قیصر نے بھی قومی یکجہتی پر زور دیا جبکہ خواجہ آصف نے خبردار کیا کہ حملہ ہوا تو کھلی جنگ ہوگی۔سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ بھارت نے امریکی وفد کی آمد پر ڈراما رچایا جبکہ دنیا نے کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی دیکھی اگر انڈیا نے پانی روکا تو پہلا حملہ پاکستان کرے گا یہ جنگ خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ وزیراعظم تمام سیاسی قیادت بشمول عمران خان کو اعتماد میں لیں کیونکہ یہ جنگ ہمت، یکجہتی اور برداشت کی متقاضی ہے۔ماہر آبی امور ڈاکٹر حسن عباس نے کہا کہ پاکستان کے پاس دو اچھے آپشن ہیں ایک فزیکل حملے کا آپشن ہے اور دوسرا پاکستان قانونی طور پر حملہ کرسکتا ہے جو عالمی عدالتوں میں ہوگا۔ سندھ طاس معاہدہ میں انڈیا کو وہ تمام اختیارات دے دئیے جو عالمی قوانین کے حساب سے کرائم ہیں انڈیا پچھلے 65 سال سے چار گندے نالوں میں پاکستان میں آلودگی بھیجی جاتی ہے ٹریٹی کے مطابق نہ مقدار پر کوئی قید ہے نہ یہ کہ کیا پھینکیں گے اس پر کوئی قید ہے ۔اس کو روکنے کے لیے سب سے پہلے ان چاروں نالوں کے سامنے بند بنا دیں اس کے بعد مودی کو پتہ چلے گا کہ وہ پانی تو نہیں روک سکتے لیکن پاکستان ان کا گندا پانی روک سکتا ہے جبکہ انڈیا پانی عملی طور پر نہیں روک سکتا۔
اہم خبریں سے مزید