کراچی (نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیرکے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے دوسرے روزبھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی سری نگر پہنچے۔ انہوں نے اپنے کمانڈروں کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں، تصویر میں گیتا کی تصویر اور پیغام نظر آ رہا ہے جب جنرل اوپیندردویدی اپنے کمانڈروں سے بات کر رہے تھے۔ یہ محض اتفاق نہیں ہے کہ اس تصویر میں گیتا اور اس کا پیغام نظر آ رہے ہیں۔متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارت نے پہلگام حملے کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس لیےبھارتی فوج نے اٹیک کے نام سے جنگی مشقیں بھی شروع کر دی ہیں۔