• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمل ولی کی سینیٹ میں عمران خان کی تصویر لانے پر شدید تنقید

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کیطرف سے نام لئے بغیر ہائوس میں عمران خان کی تصویر لانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تصویر لانے پر پابندی لگائی جائے، اس پر پی ٹی آئی کے سنیٹرز نے شور مچانا شروع کر دیا اور ہائوس کا ماحول خاصا گرم ہو گیا ،چیئرمین سینٹ نے سنیٹر ایمل ولی خان کی طرف سے نام لئے بغیر بانی پی ٹی آئی کیخلاف کئے گئے سخت الفاظ کو کارروائی سے حذف کروا دیا ، جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سنیٹر ایمل ولی خان نے تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے باقی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر ڈیسک پر رکھنے پر شدید تنقید کی جس پر پی پی آئی ارکان نے اونچی آواز میں بولنا شروع کر دیا ، عمران خان کے نعرے لگانے شروع کر دیئے اور ایمل ولی خان کے خلاف بھی شور مچانا شروع کر دیا ، جس پر ایمل ولی نے کہا کہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔
اہم خبریں سے مزید