• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کشیدگی، رمیش کمار نے امن معاہدے کی تجویز دیدی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے پاک بھارت حالیہ سرحدی کشیدگی کو خطے میں امن کیلئے ایک سنگین چیلنج قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے مابین دوطرفہ امن معاہدہ کی تجویز پیش کردی ہے، میڈیا سے بات چیت میں انکا کہنا تھا کشیدگی علاقائی امن کیلئے سنگین چیلنج، مودی سرکار تحقیقات کے بغیر الزامات سےکشیدگی بڑھا رہی ہے ،مودی سرکار پاکستان پر بنا تحقیقات بے بنیاد الزامات لگا کر پاک بھارت سرحدی کشیدگی کو بڑھاوا دے رہی ہے، پاکستان کے جوابی اقدامات نے ثابت کر دکھایا ہے کہ بحیثیت خود مختار اور باوقار قوم ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینگےپاکستان میں بسنے والا ہر شہری ملک کے چپے چپے کے دفاع کیلئے پر عزم ہے اور دفاع وطن کیلئے کوشاں بہادر افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے، دنیا بھر کی نظریں پاکستان انڈیا کی طرف مرکوز ہو چکی ہیں اور عالمی برادری جیسے ان لمحات کا انتظار کر رہی ہے کہ دو نوں کب ایک دوسرے کیخلاف بندوقیں تان لیں گے اور کب جنگ کا محاذ گرم کر دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید