کراچی(نیوزڈیسک)پہلگام فالس فلیگ واقعے پر بھارتی پولیس اسٹیشن میں درج مقدمے نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا، فالس فلیگ آّپریشن کی ایف آئی آر نے حملے کو مشکوک بنا دیا، دس منٹ کے اندر اندر ایف آئی آر درج ہونا پہلے سے بنے بنائے منصوبے کا اشارہ دیتا ہے۔ رپورٹ میں سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ پہلگام پولیس اسٹیشن جائے وقوعہ سے چھ کلومیٹر کی دوری پر ہے، ایف آئی آر کے مطابق پہلگام حملہ ایک بج کر پچاس منٹ سے دو بج کر بیس منٹ تک جاری رہا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حیران کن طور پر حملے کے صرف دس منٹ بعد، یعنی ڈھائی بجے ایف آئی آر درج کی گئی، دس منٹ کے اندر اندر ایف آئی آر درج ہونا پہلے سے بنے بنائے منصوبے کا اشارہ دیتا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت نامعلوم سرحد پار دہشت گردوں کو نامزد بھی کردیا جاتا ہے، ایف آئی آر کہتی ہے کہ مبینہ دہشت گردوں کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جبکہ انڈین گورنمنٹ اور میڈیا ٹارگیٹڈ کلنگ کا جھوٹا راگ الاپتا رہا۔