• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی تارک وطن کو بچانے کا الزام، امریکی جج گرفتار، ایف بی آئی

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا کے داخلی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ملواکی کاؤنٹی کی سرکٹ جج کو گرفتار کر لیا ہے۔ جج ہانا ڈوگن پر ایک غیر دستاویزی تارک وطن کو گرفتاری سے بچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جج ڈوگن اس وقت وفاقی تحویل میں ہیں اور ابتدائی پیشی کا انتظار کر رہی ہیں۔امریکی ججوں کو حالیہ ہفتوں کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن معاملات پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ 

محکمہِ انصاف کہہ چکا ہے کہ وہ امیگریشن معاملات میں ٹرمپ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے مقامی ججوں اور حکام کے خلاف تحقیقات کرے گا۔ 

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے گزشتہ روز کہا کہ ایک امریکی جج کو امیگریشن آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جس سے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور ججوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

کاش پٹیل نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا کہ گزشتہ ہفتے جج ڈوگن کی جانب سے امیگریشن گرفتاری آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے کے ثبوت کے بعد ایف بی آئی نےوسکونسن کے شہرملواکی سے جج ہننا ڈوگن کو رکاوٹ کے الزام میں گرفتار کیا۔

چند منٹ بعد ٹرمپ کے مقرر کردہ ایف بی آئی ڈائریکٹر نے ان کا عہدہ حذف کر دیا، اورہننا ڈوگن کی حیثیت غیر واضح رہی۔

اہم خبریں سے مزید