• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم کامران قریشی کیخلاف امتناع منشیات و اسلحہ ایکٹ کیس کا چالان منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کیخلاف امتناع منشیات کے مقدمہ میں حتمی چالان منظور کرتے ہوئے مقدمہ سیشن عدالت منتقل کردیا۔ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی شہزاد خواجہ کی عدالت کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کیخلاف امتناع منشیات اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے منشیات کے مقدمہ میں حتمی چالان جمع کرادیا۔ عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے مقدمہ سیشن عدالت منتقل کردیا۔ عدالت نے ملزم کامران قریشی کو مقدمہ کی نقول فراہم کردیں۔ ملزم کامران نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے جیل سے پیش نہیں کیا جاتا ہے۔ پیشی پر مجھ سے کہا جاتا ہے کہ وکلاء کی ہڑتال ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے اسلحہ ایکٹ کے مقدمہ میں حتمی چالان طلب کرتے ہوئے سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد ملزم کامران قریشی نے کہا کہ میں اپنا کیس پڑھ رہا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید