لاہور (خصوصی رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں سے ڈی جی نادرا پنجاب نے ملاقات کی جس میں ڈی جی لوکل گورنمنٹ احمد کمال مان بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں نادرا اور محکمہ بلدیات کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ میکانزم کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق رائے ہوا۔اس اہم نشست کے دوران لاہور کی یونین کونسل سے ڈیجیٹل نکاح نامے کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ابتدائی مرحلے میں لاہور کے نکاح خواں کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے گی ۔