ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عملے کی جانب سے جمعہ المبارک کے سلسلے میں مساجد و عبادت گاہوں کے روٹس پر خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔صفائی آپریشن کے دوران بھاری مشینری اور واٹر باؤزرز کے ذریعے مساجد کی دھلائی کرکے چونا بھی چھڑکا گیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالزراق ڈوگر کی ہدایت پر مرکزی بازاروں اور چوکوں پر بھی کوڑا کرکٹ کی تلفی کی گئی جبکہ سرکاری عمارات ،تعلیمی و کمرشل اداروں کے روٹس پر بھی صفائی آپریشن کرکے چھڑکاؤ کیا گیا۔