• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹری کلب کا عید ملن عشائیہ، مختلف شہروں کے کلب نمائندگان کی شرکت

ملتان ( سٹاف رپورٹر )  روٹری کلب مڈ ٹاؤن کے زیر اہتمام روٹری کلب آف ملتان کی مشترکہ کاوش سے ملتان کے مقامی ریسٹورنٹ باربی کیو ٹونائٹ پر عید ملن عشائیہ تقریب منعقد ہوئی تقریب میں ملتان،خانیوال،مظفر گڑھ اور رحیم یار خان کے کلبز نمائندگان نے شرکت کی تقریب کی نقابت کے فرائض ممتاز بابر نے ادا کئے روٹری انٹر نیشنل کی جانب سے ساؤتھ زون کے لیے نامزد کوارڈینیٹر سلیم ناصر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روٹری سماجی بہبود کی عالمگیر سماجی فلاحی تنظیم ہے جس کے پوری دنیا میں ممبران موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2027ء میں روٹری کو پاکستان میں 100سال مکمل ہو جائیں گے اس موقع پر صد سالہ تقریبات منعقد کی جائیں گی اور جلد ہی روٹری انٹر نیشنل کی نمائندہ پبڈوڈسٹرکٹ 3272کے لیے ڈسٹرکٹ گورنر کی نامزدگی کا اعلان کریں گی تقریب سے مرزا شاہد حسین صدر مڈٹاؤن کلب،چوہدری الطاف شاہد نے بھی خطاب کیا جبکہ سلیم ناصر،شاہد سعید اورڈاکٹر آمنہ نے میوزیکل پروگرام میں اپنے فن کا بھی مظاہرہ کیا ۔ تقریب میں خواجہ محمد حسین،چوہدری شہباز چٹھہ،خواجہ محمد فاروق،وقاص حفیظ،ڈاکٹر زرینہ اشرف،چوہدری ذوالفقار علی،فیاض احمد شیخ،مجاہد حسین،ڈاکٹر نازیہ فیاض،فرح رحمن، خانیوال کلب کے صدر رانا استقلال،کارپوریٹ کلب کے صدر نزاکت حسین،مظفر گڑھ کلب کے صد ر نجم الاسلام،رحیم یار خان کلب کے صدر محمد ابوبکر،شیخ محمد عاصم سعید،سہیل خان ملیزئی،پروفیسر اعظم حسین،ملک عاشق حیات اعوان،حنا بابر،ظفر حسین ظفر مہے،ملک امجد حسین،طارق سرور،حاجی محمد عمر،پروفیسر عدیل احمد،شہر یار احسن محبوب،عزیز احمد شیخ،عائشہ غازی دیگر روٹیرین نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید