ملتان (سٹاف رپورٹر ) چیف ایگزیکٹو تنویر کوثر شیخ نے کہا کہ حج ایک اسلامی فریضہ ہے جوکہ تمام صاحب استطاعت لوگوں پر فرض ہے اور قیامت تک آنیوالے مسلمان بیت اللہ کا حج کرتے رہیں گے حج پر جانے سے قبل حقوق العباد ادا کریں ان خیالات کا اظہارانہوں نے سعودی پاک حج وعمرہ سروسز کے زیر اہتمام حج ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حج ٹریننگ ورکشاپ میں الحاج ثناء اللہ نے احرام باندھنے کا طریقہ اور اس کے فرائض و مسائل سے آگاہ کیا۔