ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جس میں متعددپی ایچ ڈی اور ایم فل مقالہ جات کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے احکامات کی روشنی میں پہلی مرتبہ ڈائریکٹر اورک، ڈائریکٹر کوالٹی اور ڈائریکٹر اکیڈمک نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں ممبران پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد ، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق زین، پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر ، پروفیسر طاہر سلطان ، پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد ، پروفیسر ڈاکٹر محمد حسن ، پروفیسر ڈاکٹر سروت سلطان ، پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر ، پروفیسر ڈاکٹر عبدستارملک نے شرکت کی۔