ملتان ( سٹاف رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آج 26اپریل ہفتہ کو پاکستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی اس سلسلہ میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام شہروں قصبات میں بھی کاروباری مراکز بند رہیں گے ملتان میں مارکیٹیں بازار،شاپنگ پلازے مال مکمل بند ہوں گے اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی کی ہدایت پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل و بھارت کے حالیہ اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ریلیاں نکالی جائیں گی ۔