• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء اور میڈیا کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کیلئے میڈیا و بار کوآرڈینیشن کمیٹی قائم

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلا برادری اور میڈیا کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کے لیے میڈیا و بار کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی،کمیٹی کا مقصد عدالتی کارروائیوں اور قانونی پیش رفتوں کی درست اور اخلاقی بنیاد پر ترسیل یقینی بنائی جا سکے ، کمیٹی سیکرٹری بار ایسوسی ایشن منظور ججہ ایڈوکیٹ کی نگرانی اور رہنمائی میں تشکیل دی گئی، سیکرٹری بار منظور احمد ججہ کے مطابق کمیٹی کا مقصد شفافیت اور ذمہ دار قانونی رپورٹنگ کو فروغ دیا جا سکے، ہائیکورٹ بار کی سابق فنانس سیکرٹری فرح حسن کمیٹی کی چیئرپرسن جبکہ سیدہ ردا ای بطول ایڈوکیٹ اور نایاب سحر ایڈوکیٹ کمیٹی کی رکن ہونگی، کوارڈینیشن کمیٹی کے قیام کا مقصد عدلیہ کے نمائندوں اور میڈیا کے درمیان پل بنانا ہے،کمیٹی کا مقصد عدالتی کارروائیوں اور قانونی پیش رفتوں کی درست اور اخلاقی بنیاد پر ترسیل یقینی بنائی جا سکے،سیکرٹری بار کا یہ بھی کہناہے کہ کمیٹی کا قیام بار ایسوسی ایشن کے شفافیت، میڈیا کی آزادی اور عدالتی عمل کی ساکھ کے تحفظ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید