• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ کا کشیدہ صورتحال کے تناظر میں سول ڈیفنس کو فعال کرنیکا اعلان

اسلام آباد(طاہر خلیل )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس کا دورہ کیا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کے لیے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیرداخلہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل رکھی جائیں، انہوں نے واضح کیا کہ انٹیلیجنس ناکامی کو چھپانےکیلئے مکار دشمن سے کوئی بھی حرکت بعید نہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں سول ڈیفنس تیاررہے ۔
اہم خبریں سے مزید