• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عوام پوری دنیا میں ظلم اور جبر کیخلاف ہیں، لیاقت بلوچ

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعتِ اسلامی نے منصورہ میں سیاسی مشاورتی اجلاس اور ہڑتالی کمیٹیوں کے دورہ کے موقع پر کہا کہ ملک گیر ہڑتال میں تاجر برادری نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی طاقت سے اسرائیلی اور بھارتی ظلم کے خلاف اپنے جذبے کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے 25 کروڑ عوام پوری دُنیا میں انسانوں پر ظلم اور جبر کے خلاف ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت یک ہندو انتہا پسند سٹیٹ بن گیا ہے ۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی نے بروقت اور درست فیصلے کیے ہیں، حکومت اور فوج ملک میں سیاسی بحران کے خاتمہ کے لیے اِسی اسپرٹ کیساتھ تمام سیاسی قوتوں کیساتھ مل کر لائحہ عمل طے کریں ۔ انہوں نے کہانوجوان اسلام اور پاکستان سے محبت رکھتے ہیں، نوجوان ہی منظم طاقت سے ملک دشمن اور نئی نسل کے دشمن نظام کو شکست دیں گے۔
لاہور سے مزید