لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیرمیں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیررانا،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرطیبہ وسیم،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی اور ڈائریکٹر فنانس حمادالرب نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران جناح ہسپتال میں کیومینجمنٹ سسٹم بارے اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو اس حوالہ سے جلدازجلدورکنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔