لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کی قیادت میں لاہور میں غزہ کے شہدا سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے ناپاک ارادوں کے خلاف ریلی نکالی، ریلی میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ریلی میں شریک عوام بھارت اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔اس موقع پر عامر خان رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر ، ملک حسن کھوکھر ملک کاشف کھوکھر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔