لاہور(خبرنگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سیکر ٹریٹ میں جے یوآئی کے ترجمان اسلم غوری نے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہی ظہیر سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ملکی موجودہ صورتحال ،پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین خلیج ممالک میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر غضنفر عزیز ،حکیم عبد الطیف مدنی،حاجی ریاض احمد اور دیگر قائدین نے بھی شرکت کی۔