• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کی ہڑتال بھارتی اوراسرائیل فسطائیت کیخلاف ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی،نیوزرپورٹر) نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ سے کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کے صوبائی قائدین اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے ملاقات کی ۔ لیاقت بلوچ نےکہا کہ آج کی ہڑتال اسرائیل اور بھارت کی جارحیت، جنگی جرائم اور فسطائیت و نسل کشی کے خلاف ہوگی ، ا میر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے ڈاکٹر بابر رشید، ذکر اللہ مجاہد، نصر اللہ گورائیہ، محمد فاروق چوہان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا،بھارت امریکہ شہ پر پاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے۔ ہندوستان اپنی سیکورٹی میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔ سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ آ ج کی ہڑتال اسرائیل، بھارت، امریکا پر مشتمل مثلث کے خلاف ہے ۔
لاہور سے مزید