لاہور ( جنرل رپورٹر ) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا 73 واں سینڈیکیٹ اجلاس ہوا ، صدارت وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے کی ، پروفیسر محمد عمران نے سیکرٹری سنڈیکیٹ کے فرائض سرانجام دئیے۔اس موقع پرجسٹس شہرام سرورچوہدری، طارق باجوہ، ڈاکٹر عصمت طاہرہ پروفیسر فرید احمد خان ، پروفیسر محمدعلی، پروفیسراشرف سلطان نے شرکت کی۔وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں جاری اور تکمیل شدہ منصوبہ جات پر روشنی ڈالی اور مستقبل کے لائحہ عمل بارے شرکاء کو تفصیلی آگاہ کیا۔