• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف کی فراہمی میں عدالتی تربیت بنیادی، ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی

لاہور(کورٹ رپورٹر) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدلیہ پنجاب کے ججز کی پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب ہوئی ، ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی دینے کہا کہ معیاری انصاف کی فراہمی میں عدالتی تربیت بنیادی حیثیت رکھتی ہے، ججوں کی مہارت اور دیانت داری کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے ، تقریب کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں ،تقریب سے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد حفیظ اللہ خان، ڈائریکٹر اکیڈمک / پروگرام منصور احمد خان، عابد حسین قریشی، محمد ارم ایاز، عائشہ خالد، محمد خالد خان اور سینئر انسٹرکٹر چوہدری ظفر اقبال نے شرکت کی ۔
لاہور سے مزید