لاہور(خصوصی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل صدر کے علاقوں بیدیاں روڈ، ڈیرہ چہل اور دیگر علاقوں میں صفائی، انسداد تجاوزات آپریشنز اور دیگر انتظامی معاملات کاجائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر سعدیہ ڈوگر نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے صفائی اور انسداد تجاوزات مہم میں سست رفتاری پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور واضح ہدایات جاری کیں کہ تمام غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو فوری طور پر مسمار کیا جائے ۔