• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زین شاہ کا وکلاء پر تشدد کے خلاف ضلع ہیڈ کوارٹر میں مظاہروں کا اعلان

نواب شاہ ( بیورورپورٹ )دریا سندھ بچاؤ تحریک کے کنوینر سید زین شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں وکلاء برادری پر پولیس تشدد کے خلاف تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے گاؤں مجید کیریو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید زین شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کے دو مئی کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ملیر،کندھکوٹ،مورو،میں وکلاء پر پولیس گردی تشدد اورگرفتاریوں کے خلاف پرامن احتجاج و مظاہرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متنازع کینالوں سمیت کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر دی گئی زمینیں واپس لی جائیں زین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پولیس کے ذریعے پرامن جدوجہد کو پرتشدد بنانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں میں حکومت کے خلاف نفرت عروج پر ہے اور پی پی اور ن لیگ کے بیانیے کو سندھ کی عوام نے مسترد کر دیا ۔

ملک بھر سے سے مزید