پشاور(جنگ نیوز) ٹانک میں سڑک پر کام کرنے والے ٹھیکیداراور مزدوروں کو اغواء کرلیاگیا پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ٹانک کے علاقہ عمر اڈہ پریشہ کے قریب پیش آیا جہاں سڑک پر کام کرنے والے مزدوروں اور ٹھیکیدار کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اغواء کئے جانے والے ٹھیکیدار اور مزدوروں کی بازیابی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔