• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل، ارکان اسمبلی سے ترامیم طلب، کسی متنازع شق کو بل کا حصہ نہیں بنائیں گے، وزیراعلیٰ

پشاور(گلزار محمد خان )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے تمام ممبران اسمبلی کو مائنز اینڈ منرل بل میں ترامیم تجویز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی شق جس پر ممبران کو اعتراض ہوگا اسے کسی صورت بل کا حصہ نہیں بنایاجائیگا۔تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کااجلاس ، صوبہ کے معدنیات کا اختیار کیوں وفاق کو دیا جارہا ہے ؟ ممبر کے سوال پر وزیر اعلی غصہ، ذرائع کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا، اجلاس کی صدارت وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے کی، ذرائع کے مطابق ایک رکن اسمبلی نے شکوہ کیا کہ مائنز اینڈ منرل بل میں خیبر پختونخوا کی تمام معدنیات پر وفاق کو اختیار دیاگیا ہے ،صوبہ کی معدنیات کیوں وفاق کو دی جا رہی ہیں؟ ممبر کے اعتراض پر وزیراعلی غصہ میں آگئے اور الٹا ممبر سے ہی سوال پوچھ لیا کہ کس شق میں اختیار وفاق کو دیا گیا؟ ممبر کی خاموشی پر علی امین نے کہا کہ انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پارٹی کے ممبران اسمبلی اپنی ہی حکومت کیخلاف میڈیا اور ایوان میں تقریریں کررہے ہیں کیا کسی رکن نے آکر مجھ سے سوال کیا کہ اس میں کیا ہے؟ کیا کسی نے اب تک پارٹی اجلاس میں اعتراض کیا ہے؟ میرا میڈیا ٹرائل کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔
اہم خبریں سے مزید