• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں نسل پرستی اور نفرت کی کوئی جگہ نہیں، صدر میکرون

پیرس (اے ایف پی) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس میں نسل پرستی اور نفرت کی کوئی جگہ نہیں ۔ یہ بات انہوں نے ملک کے جنوبی حصے میں واقع مسجد میں ایک مسلمان شخص کے چاقو سےوحشیانہ قتل کے بعد کہی۔ حملہ آور نےواقعے کے دوران اسلام مخالف نعرے لگائے اور ویڈیو بھی بنائی۔میکرون نے ایکس پر لکھا کہ مذہب کی بنیاد پر نسل پرستی اور نفرت کی فرانس میں کوئی جگہ نہیں ہو سکتی۔ عبادت کی آزادی کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے اپنے مسلمان شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔حملہ آور نے گار علاقے کے گاؤں لا گرانڈکومب میں مسجد میں عبادت گزار پر درجنوں بار چاقو سے وار کیے اور اسلام کیخلاف توہین آمیز نعرے لگاتے ہوئے واقعے کو موبائل فون سے فلمایا بھی ۔ فرانسیسی وزیر اعظم فرانسوا بیرو نے پہلے ہی اس واقعے کی مذمت کی تھی اوراسےاسلامو فوبیا قرار دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید