• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس کیو سی اے سنگین مالی و انتظامی بےقاعدگیاں سامنے آنے کا امکان

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے )کا سپیشل آڈٹ جاری ، سنگین قسم کی مبینہ مالی و انتظامی بےقاعدگیاں سامنے آنے کا امکان ہے ، دو ہفتوں سے آڈٹ جاری، مزید چودہ دن لگیں گے ، ٹیم نے مختلف شعبوں کا پانچ سال کا ریکارڈ مانگ لیا , ذرائع کے مطابق آڈٹ ٹیم پی ایس کیو سی اے کا پچھلے دو ہفتوں سے خصوصی آڈٹ کرنے میں مصروف ہے جس میں مزید دو ہفتے لگ جائیں گے ، آڈٹ ٹیم نے ملازمین کی تنخواہوں ، الائونسز (مراعات)، امپورٹ ایکسپورٹ ، فنانس سمیت دیگر شعبوں کا پچھلے پانچ سال کا ریکارڈ مانگ لیا ہے ، آڈٹ آفیسر محمد ذکی کی سربراہی میں ٹیم نے آڈٹ شروع کر رکھا ہے ، ذرائع کے مطابق سمپلنگ اور ٹیسٹنگ کا مکمل ریکارڈ ، انسپکشن کا ریکارڈ،سٹورز اور سٹاکس کی فزیکل ویریفیکیشن ، بنک اکائونٹس بمعہ سگنیٹری اور بل سمیت دیگر ریکارڈبھی مانگا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق سپیشل آڈٹ کی تکمیل میں مزید دو ہفتے لگ سکتے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید