وینکوور (اے ایف پی) پولیس نے اتوار کے روز بتایا کہ وینکوور میں فلپائنی ثقافتی جشن میں ایک ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھا کر 11 افراد کو ہلاک کر دیا۔ فلپائنی برادری ہفتے کی شام تہوار میں شرکت کیلئے وینکوور کے سن سیٹ آن فریزر محلے میں جمع ہوئی تھی جب ملزم نے ان پر گاڑی چڑھادی۔پولیس ترجمان اسٹیو رائے نے کہا کہ انہوں نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے ، لیکن اس واقعے کودہشت گردی کی کارروائی کے طور پر نہیں لیا جا رہا ہے۔