• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین معاہدے کیلئے آئندہ ہفتہ انتہائی اہم ہو سکتا ہے، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اتوار کے روز کہا کہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے لیے آنے والا ہفتہ انتہائی اہم ہو سکتا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماسکو اور کیف پر معاہدہ کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ فریقین کو کچھ لو کچھ دو پر راضی ہونا پڑیگا۔ٹرمپ نے ہفتے کو پوپ فرانسس کے جنازے کے موقع پر یوکرینی صدر ولادیمیر زيلنسکی سے ملاقات کی ۔ٹرمپدونوں فریقین کے ساتھ بے صبری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اشارہ دیا کہ روس کے ولادیمیر پوتن شایدجنگ روکنا نہیں چاہتے۔روبیو نے این بی سی کےمیٹ دی پریس نیوز پروگرام کو بتایا کہ ہم قریب ہیں لیکن اتنے زیادہ بھی قریب نہیں۔ روبیو نے کہا کہ تنازعے کو ختم کرنے کے معاہدے کے امکانات کے بارے میں ابھی بھی پرامید رہنے کی وجوہات ہیں لیکن حقیقت پسند ہونے کی بھی وجوہ ہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مسئلے کاکوئی فوجی حل نہیں ہوگا۔ اس جنگ کا واحد حل ایک ایسا مذاکراتی تصفیہ ہے جہاں دونوں فریقوں کو اپنی کسی ایسی چیز کو چھوڑنا پڑے گا جس کا وہ دعویٰ کرتے ہیں ۔ انہیں دوسری طرف کو وہ چیز دینی پڑے گی جو وہ نہیں چاہتے تھے۔
اہم خبریں سے مزید