پشاور(جنگ نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع پشاور کے کیبنٹ اور پی کیز امراء و نظماء کا مشترکہ اجلاس پشاور میں ہوا جمیعت علماء اسلام پشاور ڈپٹی ترجمان قاری شکیل آفریدی کے مطابق اجلاس میں 11 مئی کو شہدائے غزہ کانفرنس کی تیاریوں پر گفتگو کی گئی جبکہ ضلع پشاور کے تمام پی کیز کے لیے ضلعی جماعت کی طرف سے دوروں کا شیڈول تیار کیا گیا بروز پیر 28 اپریل سے ضلعی جماعت پی کیز کے دورے کرینگی اجلاس میں ضلعی امیر مولانا مسکین شاہ، جنرل سیکرٹری مولانا احمد علی درویش اور ضلعی عاملہ کے ارکان اور میئر پشاور حاجی زبیر علی نے خصوصی طور پر شرکت کی