پشاور(جنگ نیوز) خدمت العباد کے زیر اہتمام ناصر ہسپتال ناصرپور میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹر زموجود تھے ۔کیمپ میں آنکھوں کے معائنے کے علاوہ شوگر ٹیسٹ سمیت تھیلی سیمیا اور ہموفیلیا کی سکریننگ کی گئی۔ کٹے ہوئے ہونٹوں اور آگ سے متاثرہ مریضوں کا بھی معائنہ کیا گیا کیمپ میں زچہ و بچہ کے علاوہ دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا معائنہ کیا گیا کیمپ میں ناصرپور اور گرد نواح کے تقریبا 500 سے زیادہ مریضوں کا معائنہ اور ادویات دی گئیں ۔خیبر آئی فائونڈیشن کے تعاون سےموتیے کے مستحق مریضوں کے مفت آپریشن کئے جائیں گے۔ اسد اشرف نے ڈاکٹروں ‘رضاکاروں اور عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر حاجی آصف،ڈاکٹر طاہر ودیگر نے ڈاکٹر وںاور رضاکاروں کوتعریفی اسناد دیں۔