• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ خزانہ میں تمام تقرریاں میرٹ پر عمل میں لائی گئی ہیں، سیکرٹری

کوئٹہ(خ ن)سیکرٹری خزانہ عمران زرکون نے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ میں اصلاحات کا عمل جاری ہے محکمہ خزانہ میں تقرریاں مکمل طور پر میرٹ پر کی گئیں۔چیف فنانس آفیسرز اور جونیئر فنانس آفیسرز کی تقرریاں شفاف طریقے سے کی گئیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر خزانہ کی ہدایت پر شفاف طریقے سے تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 اعلیٰ تعلیم یافتہ ماہرین کی محکمہ خزانہ میں شمولیت سے گڈ گورننس میں بہتری آئے گی۔ سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ بین الاقوامی جامعات سے فارغ التحصیل ماہرین شامل کئے گئے ہیں۔ بجٹ سازی میں شفافیت اور نظم و نسق کو فروغ دیا جائے گا۔ محکمہ خزانہ کو عالمی معیار کے مطابق جدید بنایا جا رہا ہے۔
کوئٹہ سے مزید