• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہور شاہ ہاشمی کی علمی و ادبی خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،وی سی جامعہ گوادر

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف گوادر میں معروف دانشور، ادیب سید ظہور شاہ ہاشمی کی 99ویں سالگرہ کی پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ان کی علمی خدمات، ادبی کارناموں اور تہذیبی ورثے کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔پروگرام کے مہمانِ خاص وائس چانسلر پروفیسر عبدالرزاق صابر تھے ۔ اس موقع پر بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر اور بلوچی زبان کے ممتاز ادیب پروفیسر اے آر داد، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم بخش مہر و دیگر نے بھی شرکت کی۔ وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیدظہور شاہ ہاشمی کی علمی و ادبی خدمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں ۔ ان کی تحریریں اور فکری جدوجہد آج بھی نوجوانوں کو شعور، خودی اور شناخت کی راہ دکھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کی 99ویں سالگرہ عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں، اور ان کی 100ویں سالگرہ یونیورسٹی شایان شان طریقے سے منائے گی،تقریب میں سید ہاشمی کی نظمیں اور نثری اقتباسات پیش کیے گئے ۔پروگرام کے اختتام پر وائس چانسلر نے پروفیسر اے آر داد کو ان کی علمی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی۔
کوئٹہ سے مزید