کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمن ملاخیل نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاصحت مند معاشرے کے لیے صاف ستھرا ماحول ضروری ہےیہ بات انہوں نے مائونٹین ویو ٹیک پارک میں عالمی یوم ارض کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر سابق وائس چانسلر ایس بی کے ڈاکٹر رخسانہ جبین،سی ای او مائونٹین ویو ٹیک پارک راحیل جاوید، پروجیکٹ ڈائریکٹر مائونٹین ویو ٹیک پارک معاذ ملک اور ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر غزالہ یعقوب نے بھی خطاب کیا قبل ازیں صوبائی مشیر نے درخت لگا کر پارک میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا مقررین نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلو ں سے نمٹنے کے لئے پبلک پرائیوٹ شراکت داری وقت کی اہم ضرورت ہے مائونٹین ویو ٹیک پارک ماحول دوست ٹیکنالوجیز پر کام کرنے والے اسٹارٹاپس کے ساتھ بھرپور تعاون کررہا ہے۔