• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظلم و جبر کیخلاف جاری تحریک مزید منظم وفعال بنائیں گے، جماعت اسلامی

کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کومتحرک کرکے حقوق کے حصول اورظلم وجبر کے خلاف تحریک کو منظم وفعال بنائیں گے 25مئی اتوارکو بلوچستان کے نوجوانوں کاگرینڈ یوتھ جرگہ ہوگاصوبہ بھر سے نوجوانوں کو بلاکرمشترکہ لائحہ عمل تیار کیاجائیگا ، حقوق کے حصول کیلئے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے جے آئی یوتھ بورڈ کے صوبائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مرتضیٰ خان کاکڑ نے بطور یوتھ صدر اور نقیب اللہ نے بطور یوتھ بلوچستان جنرل سیکرٹری شرکت کی اجلاس میں برادرتنظیموں کے صوبائی صدور و دیگر نے بھی شرکت کی ۔ مرتضیٰ خان کاکڑ اور نقیب اللہ نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو اپنے اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا گیا حکمرانوں کے پاس ان نوجوانوں کو حقوق ، انصاف اور روزگاردینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے جماعت اسلامی یوتھ کے پلیٹ فارم سے ان سب نوجوانوں متحرک وفعال بناکر منظم جدوجہد کریں گے بلوچستان سے غربت بے روزگاری اور بدامنی کا خاتمہ صرف دین دار دیانت دار باہمت نوجوان ہی کر سکتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید