کوئٹہ (این این آئی ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بلوچستان کی گاڑیوں کیلئے اسمارٹ کارڈ کے اجراء کا حتمی فیصلہ کرلیا دو ہفتوں کے دوران شہریوں کو گاڑیوں کے اسمارٹ کارڈ ملنا شروع ہوجائیں گے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان سید ظفر علی بخاری نے بتایاہے کہ بلوچستان کی گاڑیوں کیلئے اسمارٹ کارڈ کے اجرا کیلئے کراچی میں گورنمنٹ پرنٹنگ پریس سمیت دو اداروں سے معاہدہ ہوگیا ہے یہ ادارے بلوچستان کی گاڑیوں کے مالکان کو اسمارٹ کارڈ بناکر دیں گے جدید فیچر کےحامل اسمارٹ کارڈ کے اجراءکے بعد پرانی وہیکل بک ختم کردی جائے گی اسمارٹ وہیکل کارڈ کیلئے گاڑی کے مالک کو 2500 روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی ۔