• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے زمیندار کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی بلوچستان کے کسان سیکرٹری ملک فاروق شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پلوچستان کے زمیندار انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں بجلی کی فراہمی کا دورانیہ نہ ہونے کے برابر ہے ، حکومت نے سولر سسٹم زمینداروں کو دینے کا جو وعدہ کیا تھا وہ تاحال التوا کا شکار ہے ، انہوں نے کہا کہ اری گیشن سسٹم میں بلوچستان کے زمینداروں کو اعتماد میں لیکر اسکیم بنائی جائے تاکہ زمینداروں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے ،کیونکہ بلوچستان میں کئی ڈیمز کی تعمیر کی ضرورت ہے ، تاکہ زمینداروں کو فائدہ پہنچ سکے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم پارٹی کے توسط سے بلوچستان کے گرین کسان اتحاد بلوچستان سے رابطے میں ہیں اور عنقریب لائحہ عمل ترتیب دے کر اپنی جدوجہد اور پروگرام کا آغاز کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید