کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ کے رہنمائوں نے کہاہے کہ پارٹی میں لوگوں کی شمولیت درست سیاست کا نتیجہ ہے ، زئی وخیلی ، تنگ نظری اور غیروں کی سیاست کو ترک کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کے صوبائی لیبر سیکرٹری حبیب الرحمن بازئی، تحصیل سیکرٹری نعیم پیر علیزئی، سینئر معاون سیکرٹری راحت بازئی، محمد خان ترین ، علاقائی سیکرٹری عبدالقادر ھوتک نے تحصیل صدر سے مربوط سپین کاریز علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام شمولیت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عبداللہ خان کی قیادت میں25افراد نے جمعیت علماء اسلام سے مستعفی ہوکر پشتونخوامیپ میں شمولیت کا اعلان کیامقررین نے شمولیت کرنیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لاکر جماعت کو مزید منظم وفعال کرینگے۔