.کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کو ئٹہ میں متعین ایران کے قونصل جنرل علی رضا رجا ئی نے کہا ہے کہ غیر منطقی روئیے دوطرفہ تجا رت کی را ہ میںرکا وٹ کا سبب ہیں ہمیں بزنس و دیگر شعبوں میں بہترین تعلقات کے لئے عملی اقدامات اٹھا ناکرنا ہوں گے، دوطرفہ تجا رت کے فروغ کے حوالے سے یا داشتوں کو عملی جا معہ پہنانا چا ہئے،ہمیں اپنے کا روبا ری ،سیاسی و دیگر تعلقات میں درپیش مشکلات کے حل کے لئے اکٹھے مل بیٹھنا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسڑی کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسنیئر نائب صدر کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری تاج محمد خان بڑیچ، نائب صدر عطاء اللہ مینگل، سنئیر نائب صدر پاک ایران مشترکہ چیمبر حاجی نعیم الرحمن، نائب صدر فرحت حسین ایگزیکٹو ممبران ،اسد خان نورزئی، دوست محمد آغا، سید عرفان آغا، نادر علی ہزارہ، نادر خان اچکزئی، مقبول الہی بھٹی، فیض اللہ نورزئی،عبدالباقی کاکڑ، سرفراز رضا خان اور سابقہ ڈپٹی پراسکیوٹر نیب بلوچستان جعفر رضا خان بھی موجود تھے۔