کوئٹہ(پ ر) بلوچستان بارکونسل کے بیان میں کراچی بار ایسوسی ایشن اور سندھ کے وکلاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئےدریائے سندھ سے چھ کینالز نکالنے اور 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف 28اپریل کو بلوچستان بھرمیں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور احتجاجی ریلی نکالنے کااعلان کیا ہے بلوچستان بارکونسل کے زیراہتمام کوئٹہ کچہری سے پریس کلب تک ساڑھے 11بجے ریلی نکالی جائے گی۔