• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کی پروموشن کی درخواست مسترد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کی پروموشن کی درخواست مسترد کردی۔ دو رکنی بینچ کے رکن جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس میں کہا کہ پاکستان اسٹیل مل کا خسارہ 100 ارب روپے سے بڑھ گیا ہے جبکہ پاکستان اسٹیل مل کے واجبات 110 ارب روپے سے تجاوز کرگیے ہیں لیکن موجودہ حالات میں درخواست گزار کو پروموشن سے متعلق واجبات نہیں دئیے جاسکتے۔ درخواست منظور احمد و دیگر کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے 2017 میں 21 سال مکمل ہونے پر درخواست گزاروں کو پروموشن دینے کا حکم دیا تھا تاہم درخواست کے زیر سماعت کے دوران درخواست گزار ریٹائرڈ ہوچکے تھے۔
ملک بھر سے سے مزید