• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرض شناس،باہمت افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا اصل سرمایہ،آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری ہے جس کے تسلسل میں 160 افسران و اہلکاروں کیلئے 32 لاکھ روپے کے کیش انعامات اور تعریفی اسناد کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ افسران و اہلکاروں کو 20 ہزار روپے فی کس کیش انعام و تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔انعامات حاصل کرنے والوں میں ایک سب انسپکٹر، 7 اے ایس آئیز، 33 ہیڈ کانسٹیبلز اور 119 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ خدمت خلق کے جذبے سے سرشار فرض شناس اور باہمت افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا اصل سرمایہ ہیں۔
لاہور سے مزید