• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی ثالثی میں سہ فریقی مذاکرات کا اگلا دور ابوظبی میں ہوگا، کریملن

کریملن ترجمان دیمتری پیسکوف(فائل فوٹو)۔
کریملن ترجمان دیمتری پیسکوف(فائل فوٹو)۔

روسی صدارتی محل کریملن کے مطابق ابوظبی میں اتوار کو یوکرین پر مجوزہ سیکیورٹی مذاکرات شیڈولنگ وجوہات کے باعث نہ ہوسکے۔ 

ماسکو سے کریملن کے مطابق امریکا کی ثالثی میں سہ فریقی مذاکرات کا اگلا دور 4 اور 5 فروری کو ابوظبی میں ہوگا۔ 

کریملن کے مطابق روس اور یوکرین نے بعض معاملات پر اختلافات کم کیے ہیں، چند زیادہ پیچیدہ امور پر اب بھی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ 

 کریملن کے مطابق روسی اور امریکی حکام کی گزشتہ دور کی بات چیت کی تفصیلات نہیں دی جائیں گی۔ 

دریں اثنا کریملن نے ایران کی صورتحال پر بھی بیان دیا اور کہا کہ روس ایران کے ارد گرد کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

 کریملن کے مطابق روس خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، روس نے کافی عرصہ پہلے ایران کے افزودہ یورینیم سے متعلق تعاون یا اسے رکھنے کی پیشکش کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید