• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 108 ملین ڈالرز کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی


عالمی بینک نے پاکستان کےلیے 108 ملین ڈالرز کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے عالمی بینک کا کہنا ہے کہ رورل ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ کے لیے 78 ملین ڈالرز کی منظوری دی گئی۔

عالمی بینک نے کہا کہ منصوبے سے منڈیوں اور ملازمتوں تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا، خیبر پختون خوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے لیے 30 ملین ڈالرز کی منظوری دی گئی۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ منصوبے سے صوبے میں قدرتی مزاحمت کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید