ملتان (سٹاف رپورٹر ) انجمن فدایان مصطفی پاکستان کے زیراہتمام پاکستان زندہ باد سیمینار ہوا ،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت کی پرزور مزمت کرتے ہیں پاکستانی قوم اپنی افواج پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔صدارت انجمن کے بانی و سربراہ حافظ محمد اکبرخان جتوئی نے کی انجمن فدایان مصطفی پاکستان کے سرپرست اعلیٰ ملک محمدیوسف ،ضلعی صدر ملک عمران یوسف ،جمعیت علمائے پاکستان ملتان شہر کے صدر حافظ محمد ظفرقریشی حامدی ،مرکزی انجمن شان محمدی کے صدر شیخ عبدالحمید قادری نے خطاب کیا۔