• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10چور گینگز کے 29ارکان گرفتار،1کروڑ 95لاکھ کا مال مسروقہ برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) سرکل نیو ملتان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی ،رابری، چوری اور موٹر سائیکل و وہیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 10 گینگز کے 29ارکان کو گرفتار کر کے 01کروڑ 95لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں، 02کار، ساڑھے15تولے طلائی زیورات ، 43موٹر سائیکل، 26 موبائل فونز اور 71لاکھ نقدی شامل ہیں برآمد کر لیے، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ 16 پسٹل 30بور بھی برآمد کر لیے گئے۔تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے،02گینگ کے 05ارکان کو گرفتار کر کے 70لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں35لاکھ مالیت کی 01کار 10 موٹر سائیکل، 09 موبائل فونز، 02 لاکھ روپے زائد نقدی، 03 پسٹل 30بور شامل ہے برآمد کر لیا اور 50مقدمات ٹریس کیے۔تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے 05 گینگ کے 15 ارکا ن کو گرفتار کر کے 72 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں08تولہ طلائی زیوارت، 01 کار، 21 موٹر سائیکل، 10موبائل فونز، 43لاکھ 72ہزار روپے نقدی، 13پسٹل 30بور شامل ہے برآمد کر لیا اور 68مقدمات ٹریس کیے زتھانہ نیو ملتان پولیس نے 03گینگ کے11ارکان کو گرفتار کر کے 52لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں ساڑھے 07تولہ طلائی زیورات، 12موٹر سائیکل، 07موبائلز 07لاکھ روپے نقدی شامل ہے برآمد کر لیا اور 57 مقدمات ٹریس کیے۔ پولیس تھانہ حرم گیٹ نے شہری کی چوری شدہ موٹر سائیکل ریکور کرواکر شہری کے حوالے کردی۔پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج،پولیس نے جعل سازی کرکے غلط وراثت کروانے کی کوشش کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید