• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت کے شعبے میں مالی دشواریوں پر قابو کے نت نئے طریقے

اسلام آباد (مہتاب حیدر) نت نئے طریقے اختیار کی خصوصاً پاکستان میں، پاکستان میں صحت کے شعبے میں مالی دشواریوں پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ یہ بات پاکستان میں صحت عامہ کے بکھرے نظام کامشاہدہ کرنے والی ڈاکٹر سائرہ صدیق نےکہی جو خود اس آزمائش سے گذری ہیں جنہوں نے بیرون ممالک سے 60 لاکھ ڈالرز جمع کرکے پاکستان میں ہیلتھ کیئرٹیک قائم کی۔ وہ خود وہ ایک حادثے کا شکار ہونے کے بعد جزوی طور پر مفلوج ہوگئی تھیں ۔ ڈاکٹر سائرہ صدیق نے پاکستان میں صحت کے بکھرے بوسیدہ نظام کا از خود براہ راست مشاہدہ کیا . اس زندگی بدلنے کے ذاتی تجربے بیرون ِ ممالک سے فنڈز کی مدد پاکستان میں ہیلتھ کیئر ٹیک کے قیام میں مدد دی انہوں نے ریشتمل وینچرز قطر اور جوا کپیٹل سعودی عرب کے تحت 60 لاکھ ڈالر ز جمع کئے ۔ جس کے قیام کا باقاعدہ رسمی اعلان آج بدھ کو کیاجائے گا۔ جو ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (ڈی ایف ڈی آئی) فورم کی سائیڈ لائنز پر کیا جائےگا۔ ایک ایپ تخلیق کی گئی ہے۔ جس میں تمام کلائنٹس کو رجسٹر کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید