• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینالز منصوبےکی منسوخی مشترکہ کامیابی ہے، رہنما دریائے سندھ بچایو تحریک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دریائے سندھ بچایو تحریک کے کنوینر سید زین شاہ، جی ڈی اے کے چیف کوآرڈینیٹر سید صدرالدین شاہ راشدی ، ڈاکٹر صفدر علی عباسی ، حلیم عادل شیخ ، ایاز لطیف پلیجو ، کاشف سعید شیخ ، ریاض چانڈیو، سردار عبدالرحیم ، حسنین مرزا، مسرور خان جتوئی ، میر خادم تالپر اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دریائے سندھ سے نئی کینالز نکالنے کے منصوبے کو وقتی طور پر موخر کرنے کا حکومتی فیصلہ سندھ کے سیاسی شعور، وکلاء، سیاسی ورکرز، نوجوان، طلبہ، آبادگار، خواتین، بچوں، بزرگوں، صحافیوں اور ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی مشترکہ کامیابی ہے، رہنماؤں نے سندھ میں زمینوں کے غیر قانونی الاٹمنٹ آرڈرز منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا اور دریائے سندھ بچایو تحریک کا آج 30 اپريل بدھ کو مشاورتی اجلاس پی ٹی آئی کی میزبانی میں طلب کیا گیا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید