• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی اور اغوا سمیت دیگر واقعات میں ملوث متعدد افراد کے خلاف مقدمات

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی اور اغوا سمیت دیگر واقعات میں ملوث متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق دہلی گیٹ پولیس نے ملزم سرفراز سے 20لیٹر شراب ،سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم ظفر حسین سے 200گرام چرس ،قطب پور پولیس نے ملزم حنیف سے 20لیٹر شراب ،ملزم دلاور سے 15لیٹر شراب ،شاہ شمس پولیس نے ملزم عمران سے 1120گرام چرس ،ممتاز آباد پولیس نے ملزم کامران عرف کالو سے 90لیٹر شراب ،ملزم افتخار سے 5لیٹر شراب جب کہ صدر پولیس نے ملزم ندیم سے 1100گرام چرس برآمد کرلی،ادھر پولیس تھانہ شاہ شمس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم محمد عمران ولد دین محمد کو گرفتار کرکے 1 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی، شاہ رکن عالم پولیس کو سمیرا شمس نے بتایا کہ ملزم رضوان حیدر گھر آیا اور میری بیٹی اقصی ٰشمس کو ہراساں کرنے لگا، پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ، شاہ شمس پولیس کو شمشاد بیگم نے بتایا کہ میری بیٹی مریم بی بی گھر سے اکیڈمی گئی جسے ملزم جواد شمس نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ کیری ڈبہ میں بٹھاکر اغوا کرکے فرار ہوگیا ،دریں اثنا بی زیڈ پولیس کو فیصل نے بتایا کہ میری بیوی اور چھے سالہ بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا جب کہ الپہ پولیس کو عبدالرحمٰن نے بتایا کہ نماز فجر کیلئے بیدار ہواتو دیکھا کہ میری بیوی عروسہ بی بی اور دوسالہ بیٹی رابعہ موجود نہ تھی جسے نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے ،پولیس نے نامزد اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،بی زیڈ پولیس کو ریما بی بی نے بتایا کہ گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزم طارق ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ داخل ہوا زبردستی اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا اور انجکشن لگایا جس کے بعد میں نیم بے ہوش ہوگئی ، ملزم طارق مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،بی زیڈ پولیس کو اسد نے ڈکیتی کی اطلاع دی ،پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو کالر نے کال اٹینڈ نہیں کی اور معاملہ کی تصدیق نہ ہوسکی، دریں اثنا کوتوالی پولیس کو وسیم ممتاز آباد پولیس کو وسیم عباس اور سٹی شجاع آباد پولیس کو بیگم مائی نے جھوٹی اطلاعات کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، گلگشت پولیس کو وقاص نے بتایا کہ ملزم کرامت اللہ نے 10لاکھ اور ملزم مظہر نے 4لاکھ ادھار کی مد میں وصول کرکے پیسوں کی بابت چیک دیئے جو مقرر وقت پر ڈس آنر ہوگئے، بی زیڈ پولیس کو فاروق نے بتایا کہ ملزم حقنواز نے 30لاکھ کے عوض چیک دیا جو کیش ہی نہ ہوسکا جب کہ ممتاز آباد پولیس کو سبحان الہٰی نے بتایا کہ ملزم عاشق حسین نے 10لاکھ لیکر بوگس چیک دیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،نیوملتان پولیس نے ملزم شان سے پسٹل ملزم شاکر سے پسٹل شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم علی رضا سے پسٹل دولت گیٹ پولیس نے ملزم مدنی سے پسٹل صدر پولیس نے ملزمان عرفان اور سعید سے پسٹل تین گولیاں جبکہ بدھلہ سنت پولیس نے ملزم ابرار سے پسٹل دوگولیاں برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،تھانہ قادرپورراں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیوروں سے غیر قانونی اڈا ٹیکس وصول کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملتان سے مزید